?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 5کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔اس عرصے کے دوران، بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر ، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی جیسی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادروں نے 49کشمیریوں کو گرفتار کیا، جن میں بیشتر سیاسی کارکن، کشمیری نوجوان، تاجر اور طلبا شامل تھے۔ ان میں سے کئی نظربندوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔
گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے دوران کم سے کم5 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی کی ایک مکان کو تباہ کردیا۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں193محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور اور گھروں پر چھاپے مارے ۔
بھارتی وزیر داخلہ کے براہ راست کنٹرول میںفرقہ پرست قابض انتظامیہ نے اپنی نوآبادیاتی طرز کے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 19کشمیریوںکی جائیدادوں کو ضبط کر لیا۔ جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد فاروق رحمانی کی جائیداد اور مکان بھی شامل ہیں۔ یہ غیر قانونی ضبطیاں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہشات کو دبانے کی مذموم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
اسکے علاوہ قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجدسرینگر کو مارچ کے مہینے میں شب قدر، جمعتہ الوداع اور نمازعید سمیت تین اہم مواقع پرسیل کردیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کوبھی گھر میں نظر بند کردیاگیا انہیں عیدگاہ سرینگر میں نمازعید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی


مشہور خبریں۔
صہیونی افسر: نیتن یاہو اسرائیلیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی 8200ویں یونٹ کے ایک افسر نے صہیونی
جون
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
نومبر
ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا
جولائی
غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال
نومبر
بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا
?️ 21 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا
اپریل
فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی
?️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا
فروری
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست