?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان میں سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں اور پتھراؤ کرنے والوں کے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی کو یہ نہیں معلوم کہ لوگوں کے دل کیسے جیتنے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنمائوں نے اگر اس طرح کے بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو فاصلے بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عسکریت پسندوں یا پتھراؤ کرنے والوں کے خاندانوں کو دور نہیں کر سکتے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کو سخت اقدامات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہرشخص کا حق ہے، محبوبہ مفتی نے کوئی غلطی نہیں کی ہے بلکہ صرف اتنا پوچھا ہے کہ انکی پارٹی کے کارکنوں کو کیوں خراست میں لیا گیا۔
دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت حق خود اردیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آزاد ی پسند اور پتھرائو کرنے والے کشمیریوں کے اہلخانہ کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جائیں گی ، انکا یہ بیان ہر گز غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت اسی ظالمانہ ڈگر پر چل رہی ہے، کسی کے خطا کی سزا کسی اور کو دینا اسکی پالیسی ہے۔
تاریگامی نے سوال کیا کہ بھارتی آئین میں یہ کہاں لکھا ہے کہ کسی کی غلطی کی سزا کسی دوسرے کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو آزادی پسندوںکے رشتہ داروںکو نوکری نہ دینے کے اپنے بیان میں نظر ثانی کرنے کی ضرور ت ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم فلسطینی عوام پر کسی بھی قسم کی سرپرستی کی مخالفت کرتے ہیں: فتح
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: فتح کی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح
اکتوبر
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون
برازیل اور بھارت نے اہم معاہدوں پر دستخط کیے
?️ 21 فروری 2026اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے صدر
فروری
نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا
جون
اسرائیل کے پاس غزہ کی حالیہ جنگ کو جاری رکھنے کی طاقت کیوں نہیں تھی؟: عطوان
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور روزنامہ رائلوم کے
اگست
ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر
مارچ
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ
اگست