?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن واستحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے ایک تاریخی قرارداد منظور کر رکھی ہے جس پر بھارت نے بھی دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس قراردادو پر عملدر آمد کے بجائے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے او اس نے اپنی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کیوجہ سے خطے کو مستقل طور پر ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار تعینات کررکھے ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ مانا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کو محصور رکھا ہے اور انکے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی رہنما کشمیرکے حوالے سے تاریخی حقائق کو مسخ اور تمام اصول اور اخلاقیات پامال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اوراسکے جارحانہ طرز عمل کا نوٹس لینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے اور وہ کشمیری مسلمانوںکو اپنی شناخت ، تہذیب و تمدن سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان تنازعہ کشمیر کاایک اہم فریق ہے ، وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ایک زبردست حامی و کیل ہے جو ہر عالمی فورم پر مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی بھر پور ترجمانی کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن قائم ہو سکے۔ترجمان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان اور کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے اور وہ اپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں ہرگز دھول نہیں جھونک سکتا۔
دریں اثنا ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد اور دیگر علاقوں میں 23 مارچ کو منائے جانے والے ”یوم پاکستان “ کے حوالے سے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو کر مملکت خداداد کا حصہ بنے گا ۔ پوسٹر فیس بک اور ایکس وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہندوستان میں آنے والے سیلاب سے نقصانات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست سکم میں سیلاب کے نتیجے میں کم از
اکتوبر
واٹس ایپ نے سٹیٹس شیئرنگ کیلئے نئے فیچر متعارف کروا دیئے
?️ 29 ستمبر 2025کیلیفورنیا: (سچ خبریں) انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
کیا بائیڈن بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے؟
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اگر بائیڈن اور بن سلمان ہاتھ ملاتے ہیں تو امکان ہے
جولائی
پیانگ یانگ کا جزیرہ نما کوریا میں سکیورٹی بحران کے سلسلہ میں انتباہ
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول اورواشنگٹن کی جانب سے
اگست
انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں
ستمبر
بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے
ستمبر
بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق
?️ 12 مارچ 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں پیش آنے
مارچ
لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
ستمبر