?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20کے اجلاس سے قبل سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی قصبوں اور دیہات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو فون پر بتایا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار رات کے وقت ان کے گھروں میں گھس کر مردوں، خواتین اور بچوں کو قطار میں کھڑا کرتے ہیں اور نوجوانوں کے بارے میں تفصیلات پوچھتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے گروپ20کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے جال میں نہ پھنسیں جس نے مقبوضہ علاقے میں” سب اچھا ہے”دکھانے کے لیے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔
فوجیوں نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں ایک عالم دین سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔ اطلاعات ہیں کہ ایک شہری جس کی شناخت مولوی کے طور پر کی گئی ہے، فوجیوں کی پوچھ گچھ کے دوران تشدد سے جاں بحق ہو گیاہے۔ فوجی اہلکار اس واقعے پر خاموش ہیں اور میڈیا کے ساتھ خبر شیئر کرنے سے گریزاںہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولوی منظور کو چند روز قبل ضلع پونچھ کے علاقے بھٹنڈی کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میں وقار حسین بجران نامی ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکردیاہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے منصفانہ جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت کشمیریوں کے عزم کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا محسن اور سفیر ہے اور وہ ہر مشکل گھڑی میں ایک مضبوط چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا رہاہے۔
عبدالاحد پرہ، محمد سلیم زرگر، یاسمین راجہ، ڈاکٹر مصعب، محمد یوسف نقاش، اسرار احمد، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں اورتنظیموںنے بھی اپنے بیانات میں آرمی چیف کے بیان کو سراہاہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے سرینگر میں جی 20 اجلاس کے اعلان کے بعد سے سینکڑوں مقامی نوجوانوں کو بھارتی حکام نے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں کو تھانوں میں بلایا جارہا، ان پرتشدد کیا جا رہا اور جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال گوانتاناموبے سے بھی بدتر ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی مانگنی چاہیے:حماس
?️ 30 جنوری 2026غزہ میں نسل کشی پر پردہ ڈالنے پر مغربی میڈیا کو معافی
جنوری
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر
حکومت کا ملک کے تین ایئرپورٹس انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ
دسمبر
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے
اگست
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان
دسمبر
لاہور میں بلاول کے ایک حلقے نے (ن) لیگ کی نیندیں حرام کردی ہیں، پلوشہ خان
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان مسلم
فروری