بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اوربھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نام نہاد سکیورٹی کے نام پر بڑے پیمانے پر گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت پسند کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے کالے قوانین کے تحت مختلف جیلوں اور تھانوں میں بند کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مختلف ممالک میں اپنی سیاسی جماعتوں کے وفود بھیج کر اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور دنیا کا یہ فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن، سیاسی اور اقتصادی استحکام آئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے لیکن بھارت نہ تو تحریک آزادی کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ کشمیریوں کو سیاسی انصاف کا مطالبہ کرنے اور اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کرنے پر نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکام نے علاقے میں لاکھوںکی تعداد میں فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکو تعینات کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 12 مارچ 2021 کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  نے عسکریت پسندوں پر متعدد

اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی

فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کو خوب سبق سکھا رہے ہیں

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں

دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت

عمان نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے سے انکار کیا

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں

لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف

آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے