?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات محض ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
میڈیا کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کاڈرامہ رچا رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا مقصد بھارت کے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا مقصد یہ تاثر دینا بھی ہے کہ کشمیری تحریک مزاحمت سے تنگ آچکے ہیں لیکن وہ اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام نے الیکشن کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ رائے شماری کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کتنی پرواہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انتخابات کرانے کا بھارت کا واحد مقصد جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے لیکن انتخابات کرانے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کسی بھی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے اور کشمیری عوام انتخابی ڈرامے نہیں بلکہ استصواب رائے چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا خطے میں کشیدگی بارے اہم اجلاس
?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے
مارچ
ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
اپریل
کوئی صیہونی فوجی مقبوضہ علاقوں سے باہر نہیں جا سکتا؛صیہونی فوج کا حکم
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ تمام فوجی بشمول احتیاط
اپریل
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
انصار اللہ کا وینزویلا پر امریکی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: یمن کی سیاسی جماعت انصاراللہ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی
عراقی وزیر اعظم کی الحشد الشعبی کی پریڈ میں شرکت
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نےاس ملک کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی
جون
امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت
جولائی
وائٹ ہاؤس نے ایران کے میزائل حملے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات میں ہیرا پھیری کی؛ پینٹاگون کے سابق ترجمان کا اعتراف
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک سابق ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے
ستمبر