بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات محض ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

میڈیا کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کاڈرامہ رچا رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا مقصد بھارت کے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا مقصد یہ تاثر دینا بھی ہے کہ کشمیری تحریک مزاحمت سے تنگ آچکے ہیں لیکن وہ اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام نے الیکشن  کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ رائے شماری کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کتنی پرواہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انتخابات کرانے کا بھارت کا واحد مقصد جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے لیکن انتخابات کرانے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کسی بھی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے اور کشمیری عوام انتخابی ڈرامے نہیں بلکہ استصواب رائے چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ فیصل واوڈا

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید

امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز  نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر

پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ

امریکہ اور اسرائیل کے لیے IRGC کے میزائل حملے کے اسٹریٹجک پیغامات

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے الگ الگ اعلانات میں عراق کے

موسم گرما تک نیٹو کی تعداد میں اضافہ ہوگا:برطانوی اخبار

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل

صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی

بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے

وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے