?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے دہلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہالگتا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل وغارت کوجاری رکھنا چاہتی ہے،تاکہ وہ آسانی سے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف موجودہ حکومت کی جارحانہ پالیسی نے خطے کو غیر یقینی صورتحال کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی حکمران جماعت بی جے پی کے علاوہ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں جو جھوٹ اور فرقہ پرستی کو پروان چڑھارہی ہے۔
شبیر شاہ نے کہا کہ یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ قابض بھارتی افواج بے گناہ شہریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے انہیں غیر ملکی دہشت گرد قرار دے رہی ہیں۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک کی پالیسی ترک کرے۔ حریت رہنما نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی بھارتی حکومت کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور دیرینہ مسئلے کا پرامن اورپائیدار حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ آزادی پسند قیادت نے بھارت یا پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا لیکن حریت کانفرنس نے ہمیشہ بامعنی، طے شدہ مدت میں اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل پر زور دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی
اپریل
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین کو قتل کردیا
?️ 30 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں قتل و غارت جاری ہے اور آئے
مارچ
ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز یوکرین
اپریل
امریکی قانون سازوں کا بائیڈن کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے بارے میں انتباہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ریپبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس
دسمبر
اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین
?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں
ستمبر
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:پولینڈ کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ جلد
نومبر
اردن میں فلسطین کے خلاف نفرت پھیلانا اسرائیلی سائبر آرمی کی سازش
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: اردن میں سوشل نیٹ ورکس کی جگہ ایک بار پھر
دسمبر