🗓️
سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں کی نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناگہ بل چندوسہ کی شرانز کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران شرانز سے ناگہ بل کی طرف آ رہے ایک مشتبہ شخص نے ناکے کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو پکڑ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرنیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت محمد اشرف میر ولد محمد شفیع میر ساکن لری ڈورہ چندوسہ کے بطور کی گئی ہے جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ جنگجو معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو معاون ایک سرنڈرڈ جنگجو ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ
مئی
برطانوی حکمراں جماعت کے رہنما کے اقتدار کو برقرار رکھنے کی جدوجہد
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے ہفتے کے روز اپنے نوٹ میں لکھا
مئی
یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو
نومبر
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق
🗓️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر
امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر
جنوری
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہے؟ عدالت
🗓️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی
اپریل
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری