?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو دہشت گردی کی کھلی اجازت دی گئی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ آئے دن کشمیری جوانوں کو شہید کررہی ہے، اور اب تازہ ترین کاروائی کے دوران بھارتی فوج نے دہشت گردی کرتے ہوئے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروئی کے دوران شہید کیا۔
فوجیوں نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا، نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبر دست بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی، پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، پانچ شدید زخمیوں کو سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کی علاقائی جماعتوں کے رہنمائوں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر، محمد اکبر لونِ، سید روح اللہ مھدی اور جی اے میر نے اپنے بیانات اور ٹویٹس میں کہا کہ اگر بھارت دنیا کا ایک بڑا جمہوری ملک ہے تو پھر وہ اپنا یہ دعویٰ جموں و کشمیر کے لوگوں کا یہ مطالبہ مان کر ثابت کرے کہ جو کچھ 5 اگست 2019 کو ان سے چھینا گیا وہ انہیں واپس کر دے۔
انہوں نے 370 اور 35 اے کی دفعات کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کیلئے ریاست کے درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شناخت واپس چاہتے ہیں اور بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے رہنمائوں مولوی احمد اور محمد عامر نے جنوبی کشمیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنما الطاف احمد شاہ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں شدت لانے کیلئے ایک سیاسی رہنما سے رقم وصول کی ہے۔
الطاف احمد شاہ کی نئی دلی کی تہاڑ جیل سے اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد ان کے اہلخانہ کی طرف سے جاری بیان میں این آئی اے کے دعوے کو انہیں اور جاری تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی
مارچ
فرانس میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد
ستمبر
18 ماہ میں میری کسی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی، عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم
جنوری
صیہونی جنگی مشین کا نیا ہدف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹھوس کامیابیوں کا فقدان نیتن
فروری
پی ٹی آئی منحرف اراکین نااہلی کیس،ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ای سی پی نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین
مئی
فن لینڈ یوکرین کو فوجی امداد بھیجتا ہے
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین جن کا ملک
ستمبر
کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جون
کوئی بھی فلسطینیوں پر دوسرا یوم نکبہ مسلط نہیں کر سکتا؛ اسرائیل کو 100 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا:ترکی
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بیان میں
فروری