?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں گولیوں کی بوچھاڑ میں یوم پاکستان کا جشن منعقد کیا گیا اور متعدد مقامات پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا اسی کے ساتھ حریت رہنماؤں اور متعدد تنظیموں نے یوم پاکستان پر پاک فوج، پاکستانی حکومت اور پوری قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اہل کشمیر پاکستان کے ساتھ مضبوط اور کثیر جہتی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی پاکستان کا پرچم لہراتے اور یہ دن مناتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ ان کی والہانہ محبت اور عقیدت کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ وہ اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کرتے ہیں۔
مفتی ناصرالاسلام، شبیر احمد ڈار، محمد احسن انتو، محمد یوسف نقاش ،بلال صدیقی، جاوید احمد میر، خواجہ فردوس، دیویندر سنگھ بہل، عبدالاحد پرہ، یاسمین راجہ، پیپلز فریڈم لیگ، یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ اور تحریک وحدت اسلامی سمیت دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں امید ظاہر کی کہ کشمیر ی عوام جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے اور وہ بھی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیرکے لوگوں کے ساتھ یوم پاکستان منائیں گے۔
دریں اثناء سرینگر، کولگام، شوپیان اور دیگر علاقوں میں مختلف تقاریب کا انعقادکیا گیا، مقبوضہ علاقے کے گلی کوچوں میں قائد اعظم محمد علی جناح، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں کئے گئے، سرینگر میں ایک تقریب کے دوران کشمیری خواتین اور بچوں نے پاکستان کا قومی ترانہ گایا اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کئے۔
یوم پاکستان کے سلسلے میں کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے ایک وفد نے 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں منعقدہ عوامی جلسے میں شرکت کرکے اعلان کیا تھاکہ کشمیر ی عوام خطے میں مستقبل کی مسلم ریاست کا حصہ بنیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی اور مسرت عالم بٹ سمیت صف اول کے حریت رہنما کھلے عام ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور جیوے جیوے پاکستان جیسے نعرے لگاتے رہے ہیں۔
میرواعظ عمر فاروق کے زیر قیادت حریت فورم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فورم اس کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے بامعنی مذاکرات کی طرف پہلا قدم سمجھتا ہے۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں مقررین نے بر صغیر میں قیام پاکستان کی تحریک کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن پاکستان قائم ہوا۔
مشہور خبریں۔
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
مئی
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورتحال کشیدہ
?️ 14 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مارچ
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر
جولائی
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
برکس نشست کا آغاز
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ
اگست
موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے
نومبر
یورپ میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ میں شدت / صہیونی صنعت کاروں نے برآمدی بحران کا اعتراف کرلیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے ایک گروپ نے
جون
جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری
?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اپریل