?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں آئے دن بھارتی دہشت گرد فوج کشمیری نوجوانوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے شہید کررہی ہے جبکہ عالمی برادری بھارت کے ان مظالم کے خلاف بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پر شدیدتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے شہید کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع شوپیان کے علاقے راولپورہ میں مسلسل چوتھے روز بھی بھارتی دہشت گردی جاری ہے جہاں کئی رہائشی مکانات کو تباہ اور متعدد نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کاروبار حیات بند ہے، نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں اذیتیں دی جا رہی ہیں، حریت رہنمائوں کو نظر بند کرکے ان پر ظالمانہ تشدد کیا جا رہا ہے، انہیں ذہنی اور جسمانی اذیتیں دی جا رہی ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں تمام بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔
شبیر احمد نے کہا حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے اور انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ ان کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دینے کے لیے انہیں عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھتے ہیں اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرانے اور کشمیریوں پر مظالم بندکرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔


مشہور خبریں۔
سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو
اگست
یحییٰ السنور پورے صیہونی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا؟؛ صیہونی سکیورٹی مطالعاتی مرکز کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے معتبر سکیورٹی ریسرچ سینٹر نے
نومبر
اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا
فروری
چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: کل پیر کو سی ان ان کو انٹرویو دیتے
اگست
چین کا امریکہ پر دسیوں ہزار سائبر حملوں کا الزام
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بیجنگ نے واشنگٹن پر دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے اور حساس
ستمبر
شام کے کرد علاقوں میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں شدت
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک میدانی رپورٹ میں
اکتوبر
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون
روس نے میزائل حملے میں مغربی ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کیا
?️ 27 اپریل 2022روس کی وزارت دفاع نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ اس
اپریل