5اگست کو ”یوم استحصال کشمیر“کے طور پر منایا جائے گا،حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیدی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو علاقے کی خصوصی حیثیت چھیننے کے غیر قانونی اقدام کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پانچ اگست بروز منگل مکمل ہڑتال کریں اور اس دن کو ”یوم استحصال“ کشمیر کے طور پر منائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی آئین کی 370 اور 35اے دفعات ختم کر دی تھیں جن کے تحت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کریں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی اقدامات اوربین الاقوامی قوانیں کی خلاف ورزی کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوںنے کہا کہ 5اگست کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے انکی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی ۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز محاصرے او ر تلاشی کی کارروئیوں کے دوران نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں مسلسل شہید کر رہی ہیں جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں واپس لینے ، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پوسٹروں میں لکھا ہے کہ کشمیری بھارت کے نوآبادیاتی اقدامات کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ پوسٹرسماجی رابطوں کی سائٹوں ، فیس بک ، ایکس اور وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل

بن سلمان کو سزا نہ دینا امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی

اسرائیل کی اندرونی مشکلات اتنی ہی اہم ہیں جتنا ایران کا خطرہ: گینٹز

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بنی گانٹز نے پیر کے

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام

صیہونیوں نے غزہ کے عوام پر بمباری کرکے نئے سال کا استقبال کیا

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونیوں نے دو سال پہلے کی طرح اس سال بھی

عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور

?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم

پاکستان میں ایران اور امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور غیر یقینی

?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:المیادین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے دور کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے