کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں،گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی مسلسل گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ تلاشی کی مسلسل کارروائیوں، نوجوانوں کی تھانوں میں طلبی اور بے پیمانے پر گرفتاریوں نے علاقے میں شدید خوف وہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر، بانڈی پور ہ اور جموں خطے کے ضلع راجوری سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نہتے اور بیگناہ کشمیریوں کے خلاف آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے جیسے کالے قانون کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرانے کیلئے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے، چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ایڈووکیٹ زاہد علی، عمر عادل ڈار، سرجان برکاتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی اور انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا تاثر دینے کیلئے علاقے میں پارلیمانی انتخابات کا ڈرامہ رچا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا ان انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مشہور خبریں۔

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران

پاکستان میں  اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی

امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا

واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں

?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے