پاکستان کا عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکومت کی کوشش پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی مودی حکومت کے تازہ ترین اقدام پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کواسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ سال محمد یاسین ملک کو ایک متنازعہ مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ان پر من گھڑت الزامات عائد کئے گئے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمے کی منصفانہ طورپر سماعت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما کو بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو اہلخانہ سے ملاقات اور وکلا تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجے کی معیاری سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین اقدام سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے جس کا مقصد کشمیری قیادت کو خاموش کرنا اور کشمیری عوام کو ڈرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے نہ ختم ہونے والے اور وسیع جبر کا مظہر ہے جہاں سیاسی رہنمائوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو جھوٹے ،من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے تحت قید کیا جاتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ محمد یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما کو علاج معالجے کی معیاری سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور انہیں اپنے رشتہ داروں اور اہلخانہ کے ساتھ آزادانہ طور پر رہنے دیا جانا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے اس مطالبہ کو بھی دہرایا کہ بھارت کو کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنا چاہیے جنہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں بلا جواز قید میں رکھا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام

?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد

اسرائیلی عدالتی نظام میں نیا بحران؛ نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے انچارج شخص کی برطرفی روک دی گئی

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومتی ڈھانچے میں جاری قانونی اور سیاسی تناؤ کو

مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے

بھارتی سفارت کار ناپسندیدہ شخص قرار، پاکستان کا 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام

پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر

امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا

عرب ممالک کی حماس کو خفیہ پیشکش

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک

امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے