?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں’ ’را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ مختلف مقامات پر غیر مقامی دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے.
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشت گرد بدنام زمانہ” را“ کی پشت پناہی میں سر گرم ہیں، غیر مقامی دہشت گرد قابض افواج کے اڈوں اور مورچوں کے پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر مقامی دہشت گردوں کو قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے قریب دیکھا گیا ہے، لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں بھی خفیہ تربیتی مراکز میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے.
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق غیر مقامی دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبانوں میں بات کرتے ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں، غیر ملکی دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال ہونگے یا پاکستان مخالف فالس فلیگ کیے جائیں گے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی پاکستان اور کشمیر دشمن حرکات و سکنات پر مبنی خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دی، عالمی برادری سے مشکوک کیمپس اور مشکوک غیر ملکیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا پاکستان نے عالمی برادری اور دوست ممالک کو مراسلہ بھیجا ہے کہ عالمی برادری را کے مذموم مقاصد پر نظر رکھے، پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں قائم خفیہ تربیتی کیمپوں پر خاص نظر رکھنا شروع کر دی.
انٹیلی جنس ذرائع نے واضح کیا کہ مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے، بھارت کی جانب سے یہ کھیل کشمیری عوام کے حقوق دبانے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے.
مشہور خبریں۔
موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیرتعلیم شفقت محمود
دسمبر
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک
اکتوبر
عبرانی میڈیا کے نقطہ نظر سے گانٹز اور اردن کے بادشاہ کے درمیان ملاقات
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: میڈیا نے اس ملاقات کے دو دیگر مقاصد کا ذکر
جنوری
چاغی میں جاسوسی ڈرون طیارہ پکڑا گیا
?️ 21 نومبر 2021چاغی (سچ خبریں) ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈرون طیارہ نوکنڈی کے
نومبر
حکومت من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے، ہیومن رائٹس واچ
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران
مئی
حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی
?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی
اپریل
سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک
جنوری
شام کے حمص اور ساحلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری
اپریل