?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں جاری بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے چھ سال سے عائد پابندی کے بعد آج حضرت خواجہ نقشبند بخاری کی درگاہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بارشوں اورسیلاب سمیت قدرتی آفات سے نجات کی دعا کی اور کشمیریوں سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو قدرتی آفات سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے امداد باہمی اور ہمدردی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنی چاہیں۔حضرت خواجہ نقشبند کی ایمان و خدمت کی روایت کاحوالہ دیتے ہوئے میرواعظ نے یاد دلایا کہ آزمائش کے وقت اخلاص کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع اور مصیبت زدگان کی امداد ہی حقیقی روحانی طاقت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بادل پھٹنے ، شدید بارشوں اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے واقعات دراصل انسانی لالچ اور فطرت میں بیجا مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ ماحولیاتی طورپرحساس علاقوں میں ہوٹلوں اور ریزورٹس کی تعمیرات ، پہاڑوں کو کاٹ کر سڑکیں بنانا اور درختوں کی بے دریغ کٹائی براہِ راست ماحول کومتاثر کر رہی ہیں اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام اورقابض حکام دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ کوہ ہمالیہ کے اس خطے کے نازک ماحولیاتی توازن کو برقراررکھنے کے لیے دور اندیشی اختیار کریں، پائیدار طریقے اپنائیں اور فطرت کے قانون کا احترام کریں،جو ہماری اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کا واحدذریعہ ہے۔اس موقع پر میرواعظ نے مزارِ شہدا نقشبند صاحب پر فاتحہ خوانی کی اور 13جولائی 1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کشمیریوں کیلئے آج بھی مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے اہل ایمان سے تلقین کی کہ وہ دعا، ہمدردی، اتحاد اور ماحولیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوریاد رکھیں کہ آزمائشوں کا مقابلہ اجتماعی استقامت، ایمان اور اس دنیا کی شعوری دیکھ بھال کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔


مشہور خبریں۔
نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ
جولائی
غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد
جولائی
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
?️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے
مئی
سعودی عرب ، امریکی اور اسرائیلی پروپیگنڈا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے
فروری
ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل
فروری
طالبان کا کابل پاسپورٹ آفس بند کرنے کا اعلان
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں
نومبر
حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم پاس ہوجاتیں تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
ستمبر