?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے شراب کی دکانیں کھولنے پر بھارتی قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں شراب نوشی کا فروغ کشمیریوں کے ایمان ، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے بٹہ مالو میں شراب کی دکان کھولناانتہائی تشویشناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بٹہ مالو کے تاجروں اور کاروباری طبقے نے علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج کیلئے تین دن کے لیے اپنی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانیں کھولنا کشمیریوں کیلئے قطعی طورپرناقابل قبول اور مقبوضہ علاقے کی مذہبی ، ثقافی اور سماجی اقدار پر حملہ ہے ۔
سینئر رہنماء میر واعظ نے کہاکہ اگر حکام نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہ کیا تو علمائے کرام ، سول سوسائٹی اور کشمیری عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم اور آئندہ نسلوں کو جدوجہدآزادی کشمیر سے دور کرنے کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ علاقے میں شراب نوشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانیں کھولنا کشمیریوں کیلئے قطعی طورپرناقابل قبول اور مقبوضہ علاقے کی مذہبی ، ثقافی اور سماجی اقدار پر حملہ ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے، جہاں شراب نوشی اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے وہیں یہ ہمارے معاشرتی اور ثقافتی اقدار سے بھی متصادم ہے، اس کے باوجود اس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ میرواعظ نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی شراب کی دکانیں بند کرانے کامطالبہ کیا ۔
مشہور خبریں۔
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری
فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا
جنوری
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
کالعدم جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا: اسدعمر
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیاں
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کے انصار اللہ کے مالیاتی
اپریل
صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر
مئی
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان
فروری