مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

?️

سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سرینگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا۔

سینئر پولیس افسر سنیل گپتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں 30 مسافر ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس پہاڑ سے تقریباً 250 میٹر (800 فٹ) کی گہرائی میں جا گری، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں بھیانک مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امدادی کارکنان زخمیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حادثے پر پریشان ہیں اور انہوں نے ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے، جنہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو کھویا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 ہزار 400 ڈالر سے زائد اور زخمیوں کو 600 ڈالر کی امدادی رقم دی جائے گی۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا کہ وہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر شدید غمزدہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔

ورلڈ بینک کی2021 میں جاری ہونے والی رپورٹ  کے مطابق دنیا کی گاڑیوں کا صرف ایک فیصد ہونے کے باوجود بھارت میں ٹریفک حادثات کے سبب ہونے والی اموات کا 11 فیصد ہیں۔

اسی رپورٹ میں ہندوستان میں سالانہ ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ لکھ اموات (ہر چار منٹ بعد ایک) کا تخمینہ لگایا گیا تھا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سڑک کے حادثات کی وجہ سے ہر سال بھارتئ معیشت کو تقریباً 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

طبی اخراجات اور آمدنی میں کمی کے سبب حادثے سے بچ جانے والے غربت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مئی میں بھارت میں مبینہ طور پر ڈرائیور کے سونے کے سبب ایک بس پل سے الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے

ایران کے خلاف امریکی و صہیونی جارحیت فوری روکی جائے: جاپان

?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:جاپان کی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف امریکی و صہیونی

یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم

?️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم

یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں 

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر

 برطانیہ کو تل ابیب کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے: جیریمی کوربن

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن جیرمی کوربن نے اقوام

بی بی سی کے پریزینٹر نے ٹرمپ کے قتل کی دھمکی دی!

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: ایک پیغام میں، بی بی سی ورلڈ نیٹ ورک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے