?️
سرینگر: (سچ خبریں) کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان کی 9ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
برہان وانی اور دیگر کشمیری شہدا نے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور یہ کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ شہید برہان وانی اور دیگر شہدا کا مشن اپنے وطن کو بھارت کے ظالم چنگل سے آزاد کرانا ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔
پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے مذموم ہندوتواایجنڈے اور اس کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں ۔پوسٹروں میں مزید کہا گیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر خطے میں امن اور سیاسی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پردبائو بڑھائے ۔یہ پوسٹرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمزبشمول ایکس اور فیس بک پر بھی شیئر کئے گئے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے:شام کا فرانس سے خطاب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے
اگست
صہیونی اور امریکی جارحیت پر یمنی سیاسی رہنما کا ردعمل
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی
جنوری
20 ملین ٹن غلہ برآمد کے لیے تیار ہے:یوکرین
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان اناج اور زرعی مصنوعات کی محفوظ
جولائی
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
غزہ میں قابضین کے نئے جرم پر اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے تابعین اسکول کو نشانہ بنانے کے
اگست
بھوکے صیونیستی قیدی کی تصویر نے نیتن یاہو کو کیسے بے نقاب کیا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو،
اگست
نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور
دسمبر
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی