مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے علماءکی طرف سے متفقہ طور پر جاری کیے گئے حالیہ فتوے کو سراہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم علمائے کرام، مشائخ اور مفتیاں نے متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا تنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ، بجرنگ دل وغیرہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔ یہ فتویٰ سری نگر کے ایک خفیہ مقام پر منعقدہ مشترکہ اجلاس میں جاری کیا گیا۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ایسا مسلمان جو اسلام اور مسلمان مخالف ہندو تنظیموں سے سیاسی وابستگی رکھتا ہو، قرآن و سنت کے احکام کے مطابق اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں تمام علمائے کرام اور مشائخ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے فتوے کو مناسب اور بروقت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مکمل طور پر ایک ہندو راشٹرمیں تبدیل ہور ہا ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے اور جابرانہ حکمرانی کو جاری رکھنے کے لیے مذہبی تنظیموں پر پابندی عائد کررہاہے ، ان کے اثاثے ضبط اور مدارس کو تالے لگا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جار ہا ہے ،آزادی پسند کشمیری نوجوانوں اور مذہبی رہنماوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے جبکہ رہائشی مکانات پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور انہیں مسمار کیا جا رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ علمائے کرام کے اس فیصلے کو معتبر جانیں اور مسلم دشمن طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہوجائیں اور ان کا بائیکاٹ کریں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ جنگی جہاز نہیں دے گا تو روس سے خریدیں گے:ترکی

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے F-35 کے بجائے انقرہ

امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر

اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک

رمضان المبارک کے آخر تک صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نیتن یاہو کی پابندی

🗓️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے رمضان المبارک کے آخر تک مسجد الاقصی

محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ

نوازشریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کردی

🗓️ 30 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت

بھارتی یوم آزادی بھی کشمیریوں کے لیے دردسر

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں شہادتیں 42 ہوگئیں

🗓️ 22 نومبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے