مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج ڈھونگ انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے اورغیر جانبدار ماہرین اور مقامی لوگ اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بھونڈا مذاق اور فوجی مشق قراردے رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی سنگینوں کے سائے میں انتخابی ڈھونگ رچایاجارہا ہے جبکہ انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہی مسلمانوں کی نمائندگی کو کم کرنے کے لئے اصلاحات اورحدبندی کے نام پر بھارت نوازجماعتوں کے حق میں دھاندلی کی گئی۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں نے مرحلہ وار انتخابات کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو قانونی حیثیت دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ کشمیری ڈھونگ انتخابات نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ غیر کشمیری لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سیاسی حیثیت مزید کمزور ہو گئی ہے جس سے خطے کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

کشمیری رہنماؤں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کو بھارتی قبضے کو جائز قرار دینے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک دھوکہ ہیں جن کا مقصد کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے توجہ ہٹانا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ انتخابات خطے کو مزید تقسیم کریں گے جس سے کشمیریوں اور بھارتی حکومت کے درمیان فاصلے مزیدبڑھیں گے۔ ایک سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات تباہی کا پیش خیمہ ہیں جن کا مقصد کشمیر کے تشخص کو کمزور کرنا ہے۔

مودی حکومت کے انتخابی ڈرامے کا مقصد2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کو جائزقراردلانا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی قبضے کی حقیقت کو تسلیم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں  تعینات  کیے ہیں؟

?️ 31 اگست 2025امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں 

ہواوے نے سال کے اختتام پر دوسرا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے سال کے

امریکی پولیس کا گھٹنہ اس بار 12 سالہ لڑکی کی گردن پر

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں ایک امریکی پولیس افسر

بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آئیگا، خواجہ آصف

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا

سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

?️ 26 دسمبر 2023سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قطر کا ردعمل

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے

لبنانی صحافی: ٹرمپ نیتن یاہو تعلقات میں اختلافات کا مطلب اسرائیل کو سزا دینا نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک میڈیا کارکن نے ایک بیان میں کہا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت 290 روپے 86 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے