?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف جاری جابرانہ بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پابندیوں ، جائیدادوں کی ضبطی اورملازمین کی برطرفی کو انتہائی افسوسناک قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے بیگناہ لوگوں کے مصائب و مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوتا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے کبھی بھی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے بلکہ دوریاں مزید بڑھتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بامعنی بات چیت ہی وہ راستہ ہے جس سے دل و دماغ جیتے جاسکتے ہیں اورمسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
میر واعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں جامع مسجد آنے اوربحیثیت میرواعظ اپنے فرائض انجام دینے سے بار بار روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ یہ سارا عمل غیر جمہوری ہے اور ان لوگوں کی من مانی اور زور زبردستی کو ظاہر کرتی ہیں جو جمہوریت کی روح کے مطابق نہیں بلکہ طاقت کے ذریعے حکمرانی کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا دہلی کے حکام کو مسائل سے نمٹنے کیلئے بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
میرواعظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے اور آئندہ بھی کہتا رہوں گا کہ واحد راستہ بات چیت اور مکالمے کا ہے۔ صرف ایک دوسرے کو سننے، بات کرنے اور سنجیدگی سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے سے ہی ان کا حل نکالاجا سکتاہے ،زور زبردستی کے اقدامات اور پابندیاں سے کبھی بھی مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔


مشہور خبریں۔
معاشی نقصانات سے نجات کیلئے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آرمی چیف
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکا-روس تعلقات میں کشیدگی اور نئی عالمی جنگ کی طرف جاتی دنیا
?️ 28 اپریل 2021(سچ خبریں) روس اور امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو تیسری
اپریل
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا
?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
نومبر
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے
جون
بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا: منیر اکرم
?️ 10 اگست 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیراکرم
اگست
میزائل پروگرام سے متعلق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں ’سیاسی‘ ہیں، دفتر خارجہ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ
ستمبر
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
?️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری
ایک بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے صیہونی جھوٹ کی تردید
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے تصاویر شائع کرکے غزہ کی پٹی میں حماس
دسمبر