ماہرین ماحولیات کا پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے بھارت کی موجودہ پالیسی پر اظہارتشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پن بجلی منصوبوں کی تعمیر سے ماہرین ماحولیات اور سیاسی مبصرین میں گہری تشویش پیدا ہوئی ہے جنہوں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پانی کے ان ذخائر کو ہمسایہ ممالک کے خلاف آبی دہشت گردی کے لئے ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے برہم پترا اور دریائے چناب پر پن بجلی منصوبوں میں توسیع بین الاقوامی اصولوں اور ماحولیاتی تحفظ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان منصوبوں میں2000میگاواٹ کا سبانسیری لوئر شامل ہے،اس کے ڈیم کی اونچائی 125میٹر ہے اور لاگت 2002میں 6,285کروڑ روپے سے بڑھ کر 26,075کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 1650میگاواٹ کا اپر سبانسیری، 2880میگاواٹ کا دیبانگ اور اروناچل پردیش میں1800میگاواٹ کا کملا منصوبہ پن بجلی کی ناقص پالیسی کی مثالیں ہیں جو افہام وتفہیم کے بجائے زبردستی کنٹرول پر مبنی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں میںبھارت 208سے زیادہ نئے ڈیموں کی منصوبہ بندی کررہا ہے جو تقریبا 65,000میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ بغیر کسی دو طرفہ حفاظتی اقدامات یا علاقائی تعاون کے چین کے میڈوگ ہائیڈرو پاور ماڈل کی نقل ہے جس کے سنگین ماحولیاتی اور انسانی اثرات ہونگے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے دریائے چناب پر 1000میگاواٹ کے پکل دول ، 624 میگاواٹ کے کیرو، 540 میگاواٹ کے کوار اور850میگاواٹ کے رتلے منصوبوں پر تعمیراتی کام کو تیز کیا ہے جن میں سندھ طاس معاہدے کو نظرانداز کیاگیا ہے اورمشترکہ دریائوں کو جارحیت کے آلات میں تبدیل کر دیا گیاہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان اقدامات سے زیریں علاقوں میں خاص طور پر پاکستان میں آبپاشی کے نیٹ ورکس، پینے کے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔

دریں اثناء ان منصوبوں سے ہزاروں قبائلی اور دیہی خاندانوں کو جبری نقل مکانی کا سامنا ہے جبکہ ان کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جوان کے زندہ رہنے اور معاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ماحولیاتی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جارحانہ پالیسی کو ترک کرے اور اس کے بجائے تعاون پر مبنی، پائیدار اور کمیونٹی کی زیرقیادت پانی کے انتظام پر عمل کرے۔ انہوں نے خبردارکیا ہے کہ پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے موجودہ بھارتی پالیسی سے عدم استحکام اور انسانی مشکلات میں اضافے کا خطرہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے

بھارتی فوج بچوں اور خواتین کو ہراساں کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت پھیلا رہی ہے: نیشنل فرنٹ

?️ 23 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سے سامنے آنے والی اطلاعات سے یہ

ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس

آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے،کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی کمیٹی نے

راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 5 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے موٹر وے ٹھٹہ

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ

الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے

بجٹ دستاویزات پر وزیر خزانہ کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 24 جون کو شیڈول اختتامی خطاب کا انتظار کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے