?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22اپریل کو پہلگام حملہ سیکورٹی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ حملہ آورکس طرح ہزاروں فورسز اہلکاروں، ڈرونز اور نگرانی کے نظام کی موجودگی کے باوجود سخت حفاظتی حصار والے سیاحتی مقام بیسران تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، بھارتی حکومت نے کہا کہ عسکریت پسندی ختم ہو گئی ہے تو یہ حملہ آور کہاں سے آئے؟
دریں اثناء فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد لوگ چاہتے تھے کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہوں لیکن ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کے بہت سے مطالبات ہیں جیسے وہ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی الطاف کلو کو وزیر بنانا چاہتی ہیں، لیکن ریاستی حیثیت بحال ہونے تک یہ کیسے ممکن ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم انتظار کر رہے ہیں لیکن اگر وہ زیادہ وقت لیتے ہیں تو ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے لیے جرمن حمایت کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے منگل کو اعلان کیا کہ
مئی
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
صیہونی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر ایران کے میزائل حملے کے 4 اہم پیغامات
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اپنے نئے مضمون میں خطے کے عسکری ماہر اور اسٹریٹجک
مارچ
ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی
?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں
مئی
فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں
جون
جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں امریکہ
ستمبر
چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت
ستمبر