?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے پارٹی کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ پابندیوں کی وجہ سے میر واعظ عمر فاروق تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے خطبہ سمیت اپنی سماجی اور مذہبی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پارہے ہیں ۔
بیان میں21مئی کو بانی چیئرمین شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متعد د پروگراموں کا اعلان کیا گیاہے ۔ انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام کل جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں قرآن خوانی اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیاجائیگا۔لوگوں سے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
انجمن نصرت الاسلام کی جانب سے 18 مئی بروز ہفتہ کو اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل سرینگر میں ہمارا سماج، ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ شرکت کریں گے۔کشمیری عوام سے 21مئی مزار شہداعید گاہ جاکر شہید ملت، شہید حریت، شہدائے حول اورتمام کشمیری شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔عوامی مجلس عمل کے مطابق اگر قابض انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظربندی سے رہا کیا تو وہ منگل کو اپنے والد کے مزار پر حاضری دیں گے اور وہاں ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔


مشہور خبریں۔
ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ
?️ 12 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے
جنوری
توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی
مئی
افغانستان اور چین کے درمیان تیل کے معاہدے پر دستخط
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان حکومت کے معدنیات اور تیل کے قائم
جنوری
اسرائیل نے رواں سال کے آغاز سے اب تک 112 فلسطینیوں کو قتل کیا: اقوام متحدہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے اس سال
جون
حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار
جنوری
ٹرمپ کے ٹیرف چیلنج پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اختیارات
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: پاکستان اور امریکہ نے وائٹ ہاؤس کے نئے ٹیرف پر
جون
قدس کے دفاع کے لیے اگلی جنگ وسیع تر ہو گی
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: صالح العاروری نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جانب
مارچ
مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے
اگست