?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز کشمیری رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق میرواعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم مسلح افراد نے21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اسی روز بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جلوس جنازہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70سے زائد نہتے شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔
بارہ سال بعد 21مئی 2002کو خواجہ عبدالغنی لون کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت شہید کر دیا جب وہ سرینگر کے مزار شہداء میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق اور شہید خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق اور پرامن طریقے سے حل کرنے کا ان رہنمائوں کا راستہ ہی آگے بڑھنے اور خطے میں امن وخوشحالی کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جابرانہ طرز حکمرانی، طاقت کے وحشیانہ استعمال یا لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سے تنازعہ کشمیر مزید پیچیدہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی طرف سے دی گئی قربانیاں کشمیریوں کو مسلسل یاد دہانی کراتی ہیں کہ اس تنازعے کو ہرصورت حل کرنا ہوگا اور کشمیریوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ گرفتاریاں اورنظربندیاں اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مقصد اور قائدین کے دکھائے گئے راستے پر گامزن رہیں گے۔حریت ترجمان نے افسوس کا اظہارکیا کہ قابض حکام نے طاقت کے وحشیانہ استعمال اورڈرادھمکاکر لوگوں اور قیادت کے انفرادی یا اجتماعی اظہاررائے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اورانہیں سیاسی سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر واعظ مولوی عمر فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول سمیت کشمیری شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتی۔
دریں اثناء ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر 21مئی بروز منگل مقبوضہ جموں وکشمیراورآزادجموں وکشمیر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیرکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور تحریک آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی
اپریل
اب ہم سر پر کفن باندھ چکے ہیں: فلسطین
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قرعاوی نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
اگست
پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما
جون
عمان نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے سے انکار کیا
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے
اگست
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں ایران امریکہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بغداد اجلاس کے آخری بیان میں عرب رہنماؤں نے مسئلہ
مئی
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر