?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیاہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اورآگے چلتے رہیں گے۔
ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نہ صرف نیشنل کانفرنس بلکہ ریاست کے ہر فرد کو امید ہے کہ ہمیں ریاستی درجہ ضرور ملے گا۔ رکن اسمبلی معراج ملک کی نظربندی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایک افسر کے بارے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ غیر مہذب تھی لیکن اس پر معراج ملک پر پی ایس اے لگانا بھی غلط ہے ، اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا تھا۔
دریں اثناء سیاسی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے انتخابات کرانا چاہتی ہے اور عمر عبداللہ پر دبائو ڈال رہی ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر جموں خطے سے تعلق رکھنے والا ایک ہندووزیر اعلیٰ مسلط کیا جائے تاکہ علاقے پر اپنے سیاسی کنٹرول کو مزید مستحکم کرسکے۔


مشہور خبریں۔
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور
ستمبر
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مارچ
پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کررہا ہے۔ عاصم افتخار
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مارچ
سڈنی حملے میں نیتن یاہو کا سیاسی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: سڈنی کے بانڈی ساحل پر حنوکا کے موقع پر یہودیوں
دسمبر
کتنے فیصد صیہونی نیتن یاہو کو چاہتے ہیں؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف
مئی
علماء سے اپیل ہے کہ جمعہ کے خطبات میں سیلاب متاثرین کی مدد کا جذبہ عوام میں ابھاریں
?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے علماء
ستمبر
حماس نہ تو ٹوٹا ہے اور نہ ہی اس نے شکست کھائی ہے: صیہونی اخبار
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت اخرونوت نے صیہونی مصنف یوآف زیٹون کی
ستمبر
غزہ پر کس کی حکومت ہے؟: صہیونی جنرل کا اعتراف
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ریزرو جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل