?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو خطے میں اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے بی جے پی کی ریاستی وعدوں سے انحراف اور لداخ میں بدامنی کے پس منظر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کی بحالی روک دی ہے اور نئی دہلی نے جموں، کشمیر اور لداخ کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے لداخی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی دہلی نے ہل کونسل کے انتخابات سے قبل لداخ کے عوام کو تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں مکر گئی، بالکل اسی طرح جیسے جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے توڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی درجہ کے معاملے پر بی جے پی کا رویہ مشکوک ہے اور اس کے رہنماؤں کو وضاحت دینا ہوگی کہ دونوں خطوں سے کیے گئے وعدے کیوں پورے نہیں کیے گئے۔
عمر عبداللہ نے اپوزیشن رہنما سنیل شرما کے اس الزام کو بھی مسترد کر دیا کہ وہ لداخ میں تشدد کو جواز فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو وضاحت دینا ہوگی کہ اس کے ٹوٹے ہوئے وعدوں کے باعث خطے میں بدامنی کیوں پھیلی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی موت
?️ 14 اگست 2025امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی
اگست
ایک ہسپانوی فلمساز کی عینک سے کربلا کی تفریق کا راز
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی فوٹوگرافر اور فلم ساز جس نے اربعین کی
اگست
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات
جنوری
ایرانی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے خالی ہونے سے نتن یاہو پریشان
?️ 21 جون 2025ایران کی جانب سے صہیونیستی ریاست کے خلاف میزائل حملوں کے بعد،
جون
انسداد کرپشن پر کسی طرح کی کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
?️ 5 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا
مارچ
امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام پر پابندیوں پر تنقید
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیلی
جون
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر
اسرائیل شام پر حملہ کرنے یا ایران میں قتل عام کے لیے معمول کا استعمال کر رہا ہے: حماس
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: الاقصیٰ کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے دفتر برائے
جون