?️
لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی ہلاکتوں پر عوام میںشدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے اور مقتولین کے اہل خانہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لہہ کے قریب سولر کالونی کے سابق فوجی تسیوانگ تھرچین جوکرگل جنگ کا حصہ رہے اور حالیہ مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے چار افرادمیں شامل ہیں ، کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس کے والد نے جنہوں نے خودبھی کارگل میں شرکت کی ہے ، کہاکہ گلوان جھڑپ کے دوران چینیوں نے بھی گولی نہیں چلائی۔ لیکن یہاں پولیس اور بھارتی فورسز نے اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلائیں۔ میرا بیٹا اس کا مستحق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے 2021تک پوری لگن کے ساتھ بھارتی فوج کی خدمت کی لیکن اسے بہمانہ طورپر گولی مار دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر ایس او پیز کے مطابق ہوا میں یا گھٹنوں کے نیچے فائرنگ کی جاتی ہے۔
ہم نے تھرچین کی لاش دیکھی، ایسا لگتا ہے کہ اسے زمین پر دھکیل کر گولی مار دی گئی ہے۔ غمزدہ والد نے کہا کہ انتظامیہ نے افسوس کا اظہار بھی نہیں کیا جبکہ اہل خانہ نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔
دریں اثناء لداخ کی سیاسی اور مذہبی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت کی وزارت داخلہ کے ساتھ آئندہ بات چیت میں ہلاکتوں اور گرفتاریوںکو بھرپورانداز میں اٹھایا جائے گا۔ لہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان 6اکتوبر کو ہونے والی بات چیت سے قبل تیاری کے لیے رواں ہفتے نئی دہلی جانے والے ہیں۔
لیہہ ایپکس باڈی کے شریک کنوینر چیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہا کہ ہم یہ بتائیں گے کہ بغیر کسی وارننگ کے فائرنگ کیسے ہوئی۔ اب ہمیں ملک دشمن قرار دیا جا رہا ہے اوریہ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین کا ہاتھ ہے جو سراسر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف عدالتی تحقیقات اور لداخ کے لئے ریاستی درجہ اورآئینی ضمانتوں سمیت چار بنیادی مطالبات پر ٹھوس پیش رفت ہی لوگوں کا اعتماد بحال کر سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنانی حکومت اہم دوراہے پر
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت آج منگل کو اپنے اجلاس میں ایک اہم
اگست
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
پولیس نے ہمارے بچوں کو ذبح کرنے کی اجازت دی: ٹیکساس فائرنگ کے متاثرین
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے
مئی
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک
نومبر
ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین
?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر
جون
جنوبی یروشلم کا قبرستان صیہونی درندگی کا شکار
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان
جنوری
صنعا پر حملوں میں ممنوعہ امریکی بموں کا استعمال
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:سعودی فضائیہ صنعا پر اپنے حملوں میں باریک شدہ یورینیم والے
فروری
شام کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے
فروری