🗓️
سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں کی نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناگہ بل چندوسہ کی شرانز کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران شرانز سے ناگہ بل کی طرف آ رہے ایک مشتبہ شخص نے ناکے کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو پکڑ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرنیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت محمد اشرف میر ولد محمد شفیع میر ساکن لری ڈورہ چندوسہ کے بطور کی گئی ہے جو لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ جنگجو معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو معاون ایک سرنڈرڈ جنگجو ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام
🗓️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد
فروری
تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک
مئی
افغانستان بحران کے دہانے پر؛ پنجشیر میں شدید برف باری اور بھاری مالی نقصان
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے افغانستان نے ملک کے مختلف حصوں میں بحرانوں
جون
صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ
ستمبر
موہن میگزین چارلی ہیبڈو کی سائٹ پر ہیکر کا حملہ
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: یورپی میڈیا نے فرانسیسی ہتاک میگزین چارلی ہیبڈو کی
جنوری
یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے
جون
امریکہ کی جانب سے یمن امن مذاکرات کی راہ میں پتھراؤ
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:یمنی مسائل کے ذرائع اور مبصرین نے یمنی مذاکرات میں پیدا
اگست
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون