?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہر بھارتی شہر سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی خبریں آرہی ہیں جو انتہائی افسوسنا ک ہے۔ میر واعظ نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر بھی چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو جابرانہ ہتھکنڈوں سے دبانا جمہوری اقدار کی سنگین پامالی ہے۔
میرواعظ نے بجلی کے نرخوں میں 20فیصد سر چارج عائد کرنے کی کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے لوگوں کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی قرار دیا۔
میرواعظ نے کہا کہ لوگ پہلے ہی سخت معاشی بحران کا شکا رہیں، انکا کاروبار تباہی سے دوچار ہے ، اس صورتحال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی کے سوا کچھ نہیں ۔
میر واعظ نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل میں کمی کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر رہی ہے اور غریبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کے بجائے ان پر نیا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس عوام دشمن تجویز کو فوری طور پر واپس لیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی
?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے
ستمبر
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ
نومبر
فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی
وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے
نومبر
صیہونی حکومت نے گرجا گھروں کی حفاظت تک نہیں کی
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے قدس اور حیفہ کے گرجا گھروں
اکتوبر
امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت
ستمبر
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری