?️
کشمیر: (سچ خبریں)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے گاوکدل قتل عام کے شہداء کو ان کے 33ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہادر کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ وہ بھارت کی غلامی سے آزادی تک اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ گائو کدل قتل عام کی یادیں کشمیریوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں اور وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنے آزادی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر دیتے۔
انہوں نے یاددلایاکہ 1990میں سرینگر کے علاقے گا ئوکدل میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر فسطائی بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوںکو شہید کر دیا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گائو کدل قتل عام کے متاثرین گزشتہ 33 سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انجام دیے گئے قتل عام کے تمام واقعات کی آزادانہ تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گائوکدل سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش آنے والے قتل عام کے تمام واقعات کے قصورواروں اور مجرموں کو نشان عبرت بنایا جا ئے تاکہ وہ پھرکبھی اس طرح کے غیر انسانی فعل انجام نہ دے سکیں۔
مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ فسطائی نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت جنت نظیر وادی کشمیر میں گائو کدل جیسے مزید قتل عام انجام دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے کیونکہ سفاک حکومت نے اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے جائز اور پیدائشی حق ،حق خود ارادیت سے محروم کرنے کے لیے غیر انسانی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہیدکرنے اور سینئر کشمیری قیادت کو گرفتارکرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں جس سے استثنیٰ کے کلچر کی عکاسی ہوتی ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کوحا.صل ہے۔ مشعال ملک نے واضح کیا کہ آر ایس ایس کی زیر قیادت بھارتی حکومت ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے لیکن ایسا کوئی بھی اقدام بہادر کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتا اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سیکریٹری آئی ٹی
?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر
اسرائیل کی جنوبی لبنان سے پسپائی میں تاخیر، مزاحمت کی قوت اور صہیونیوں کی غلط فہمی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے طویل المدتی قیام
جنوری
اپوزیشن کی قومی یکجہتی کانفرنس کا دوسرا روز، پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین
فروری
اسماعیل ہنیہ کا قتل اسلامی امت کو کیا پیغام دیتا ہے؟ وفاقی وزیر دفاع کی زبانی
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسماعیل ہنیہ کے قتل
اگست
پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکہ،کئی افراد شہید
?️ 4 مارچ 2022(سچ خبریں)پشاورکےعلاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران
مارچ
ہم عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 27 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
جنوری
وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس
مئی