کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز رسالپور میں پاکستان ائر فورس اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمردہ حبیب، یاسمین راجہ، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور محمد عاقب نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کی بھر پور حمایت کر رہا ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کا سرینگر میں گروپ20 اجلاس کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ 20 ملکوںکو مودی حکومت کے مذموم عزائم کا ادارک کرکے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ادھر بھارت نے جموں کے علاقے میں مقامی مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہندو ملیشیاکے 5000 سے زائد ولیج ڈیفنس گارڈزکو جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے مشہور تھے، مسلح کیا اور تربیت دی ہے۔ بھارتی فوج کی حمایت یافتہ اس ہندو ملیشیا کے ارکان ماضی میں جموں کے علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔ یہ ہندو ملیشیا کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کو دبانے کی غرض سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مستقل طور پر تعینات تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہے۔ اس ملیشیا کے ارکان کے خلاف مختلف اضلاع میں قتل، عصمت دری، فسادات اور بھتہ خوری کے200سے زائد مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔
دریں اثناءآج جموں خطے کے ضلع راجوری میں ڈنگنن نالہ کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے صدر مملکت کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود اور جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان پیش کیا۔ خالد محمود اور راجہ نجابت کو برطانیہ میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں پر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ رات حزب اللہ نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی

?️ 7 جون 2021سکھر(سچ  خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید

سعودی عرب نے پاکستان پر لگائی ہوئی سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف

نیتن یاہو کیسے سڈنی کو یہودیوں کے لیے پرکشش بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟

?️ 19 دسمبر 2025 سچ خبریں: 14 دسمبر 2025  کو سڈنی کے بانڈی ساحل پر

لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی ذخیرہ شدہ پٹرول دریافت

?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:لبنان میں پچھلے کچھ دنوں سے 14 مارچ تحریک والے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے