?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طر ف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں، کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندیوں اور املاک کی ضبطگی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے کشمیر میڈیا سروس سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو ‘اٹوٹ انگ ‘قراردینے کے بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 1947سے بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت اور کالے قوانین کا استعمال کر رہاہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام نے اپنے مادر وطن پربھارت کے ناجائز اورغیر قانونی قبضے کبھی قبول نہیں کیا ہمیشہ اسکی مزاحمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقدس مقصد حصول کے لیے کشمیریوں کے پاس ثابت قدمی اور مسلسل جدوجہد ہی واحد راستہ ہے۔
حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اوراسے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی پر امن طورپر حل کیاجاسکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا اور بڑے پیمانے پر مقبوضہ علاقے میں زمینوں کی فوجی فوجی مقاصد کے لیے الاٹمنٹ کے ذریعے جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کی سازشوں کا فوری نوٹس لے ۔
حریت ترجمان نے عالمی امن اور خوشحالی کے بہترین مفاد میں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔


مشہور خبریں۔
ابو شریف: الاقصیٰ طوفان عشروں کی صہیونی نسل کشی کا ردعمل تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے نے
اکتوبر
امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے
جون
تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل
اپریل
حزب اللہ: حکومت نے امریکہ کے خالی وعدوں پر بھروسہ کرکے لبنان کو خطرناک راستے پر گامزن کردیا
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے بیان کیا
اگست
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر
مارچ
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون