?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی منظورشدہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائے۔ انہوںنے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے اور کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ عالمی ادارے کی جانب سے مزید بے عملی مودی حکومت کی بربریت کو مزید ہوا دے گی اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل و غارت میں اضافے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر ہے۔انہوںنے دنیا پر زور دیا کہ وہ مودی اور بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچائے۔
دریں اثناء غیر ملکی سفارت کاروں کے مجوزہ دورے کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے اس دورے کا اہتمام کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی کا فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پھر حکومت چھوڑنے کا انتباہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی اہم حکومتی و انتظامی فیصلوں میں
جنوری
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ
صیہونی فوج میں بحران عروج پر؛ خوفناک اعداد و شمار کا انکشاف
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے صیہونی ریاست کی فوج میں افرادی قوت
مئی
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے
جون
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے
اپریل
بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا
?️ 17 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے
ستمبر
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب کے مطابق، صیہونی حکومت کی
مارچ