کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادواتفاق پر زور

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے خلاف بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں رمضان المبارک کے دوران فحاشی پر مبنی فیشن شو کے انعقاد کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لیفٹننٹ گورنر کی زیر قیادت بی جے پی انتظامیہ کی طرف سے گلمرگ میں ایک فحش فیشن شو کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران گلمرگ میں اس طرح کا فیشن شو ہمارے عقیدے، ثقافت اور شناخت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر انسانی اور کشمیردشمن واقعات ناقابل قبول ہیں کیونکہ کشمیر اپنے اولیائے کرام، ثقافت اور گہرے مذہبی جذبات کے لئے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے اس میں ملوث افرادکے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔حریت ترجمان نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی فحاشی کو علاقے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادواتفاق کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کی بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے اور جارحیت کے ذریعے کشمیریوں پر ثقافتی یلغارکر رہا ہے۔انہوںنے کہا کشمیریوں کے خلاف جرائم میں ملوث مجرموں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے جو احتساب اور انصاف کے شدید فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

درآمدی بل میں کمی اور توانائی کی بچت کیلئے قومی منصوبہ تیار

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی

?️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

 لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی قیدی کا جنازہ صیہونیوں کے حوالے کرنے کا اعلان

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان

سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے

صیہونی حکومت سے تعلقات کے لیے عمان کی شرطیں

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ سعید البدر البوسعیدی نے اتوار کو کہا

پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار

?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے