?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی فراہمی ہے اور وہ اپنے اس مطالبے سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے محض فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری اس ناجائز بھاتی قبضے کے خلاف گزشتہ 77برس سے برسر جدوجہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
مسرت عالم بٹ نے کہا کہ کشمیری عوام نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے ذریعے مودی حکومت کی کشمیردشمن پالیسوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھر پور اظہار کیااور واضح کر دیا کہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاستی درجہ اور دفعہ 370کی بحالی جیسے معاملات کشمیریوں کے نزدیک ثانوی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی صرف اور صرف غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو ہرگز بیوقوف نہیں بنا سکتا ۔ عالمی برادری جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے جسکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حق خود ارادیت ملنے تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے
جنوری
صہیونی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے
جنوری
امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ایران کے بارے میں مشورہ
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیک سلیوان منگل کو واشنگٹن
اکتوبر
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے 100 حفظ قرآن نشستوں کا انعقاد
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام
جولائی
ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے سی این این نے
نومبر
امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا
فروری
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
?️ 14 اپریل 2025سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اپریل