پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کی سرزمین پر بزدلانہ بھارتی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل قرار دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کئی پاکستانی شہروں اور آزاد جموں وکشمیر پر رات کی تاریکی میں کیے جانے والے میزائل حملوں نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ترجمان نے شہید پاکستانی شہریوں کی خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور اس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوںکا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشن رچاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے راست کی تاریکی میں کی جانے والی بھارتی دہشتگردی کا موثر اور مضبوط جواب دیا جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں حیثیت ایک غاصب اور ظالم وجابر کے سوا کچھ نہیں جبکہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خط ہے ، تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام ہرگز ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میںہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔

ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر گزشتہ 77برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے او ر تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے

اسلام آباد انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت، این او سی جاری

🗓️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ

🗓️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد

پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ

🗓️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب

سلیمان فرانجیہ عون کے حق میں لبنانی صدارتی امیدواری سے دستبردار

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں ملک کے صدر کے انتخاب کے لیے

مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا

🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے