?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریل کے ذریعے بھارتی فوج کے ٹینکوں، توپ خانے اور دیگر بھاری فوجی ساز و سامان کی ترسیل نے علاقے میں تعمیر و ترقی کے پیچھے کارفرما اصل بھارتی مذموم منصوبوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کے روز ریل گاڑی کے ذریعے بھاری ہتھیار جموں سے مقبوضہ وادی میں پہنچائے ۔
قابض بھارتی فوج کے لیے جنگی سازوسامان خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں سے وادی کشمیر منتقل کرنا اس بات کا بخوبی پتہ دیتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد ترقی درحقیقت فوجی جَماو، عسکری تیاریوں اور علاقے پر بھارتی قبضہ مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
یہ تیاریاں صرف مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو مضبوط بنانے تک محدود نہیں بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضے کے ناپاک بھارتی عزائم کا بھی غماز ہیں ۔ یہ پاکستان کے خلاف نئی ممکنہ جارحیت کا بھی حصہ ہیں۔
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریل پٹریوں، سڑکوں ، سرنگوں اور پلوں کی تعمیر کو تعمیر و ترقی کا نام دیکر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ریل گاڑی کے ذریعے بھارتی فوجی سازو سامان کی ترسیل نے تعمیر و ترقی کے نام نہاد دعوﺅں کا پول کھول دیا ہے ۔
یہ ساری تعمیر و ترقی کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز نہیں ہے بلکہ بھارت علاقے پر اپنے فوجی پنجے مضبوط کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو قائم رکھنے کیلئے علاقے کو مکمل طورپر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
ریل گاڑیوں کے ذریعے ٹینکوں ، توپوں کی ترسیل تعمیر و ترقی نہیں بلکہ اصل ترقی عوام کی آزادی ، امن اور عزت نفس ہے ، بھارت نے کشمیریوں کا یہ سب بندوں کی نوک پر سلب کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ خطبے کی عالمی سطح پر کوریج
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای
اکتوبر
ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے امریکہ کا سعودی عرب سے رابطہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے اس خوف سے کہ یوکرائن کا بحران تیل
فروری
پاکستان ایران میں تناؤ کم کرنے میں کوشاں، حمایت کا شکریہ۔ سید ابوالحسن
?️ 17 جنوری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری نے
جنوری
الشعرا کی ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات پر ترکی کی تشویش
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکی، دمشق-واشنگٹن
نومبر
صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون میں نئی پیشرفت
?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے
جنوری
ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ
?️ 7 دسمبر 2025 ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی دستاویز میں دنیا کا نقشہ ڈونلڈ
دسمبر
اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کیا جائے: انٹرنیشنل ایمنسٹی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں فلسطینی شہداء
مئی
جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے
?️ 26 نومبر 2025 جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے ولید الدرویش، سابق رکن
نومبر