?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے علاقے کو مکمل طورپر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر کے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، بے گناہ لوگوں کے جعلی مقابلوں میں قتل ، بلا جواز گرفتاریوں ، املاک کی ضبطی اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں میں شدت لائی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے غیر قانونی بھارتی تسلط کوچیلنج کرنے کی پاداش میںنہتے کشمیریوں پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں ۔
اجلاس کے شرکاءنے غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظربندوں کوطبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ، بھارتی حکومت دانستہ طور پر نظر بندیوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔انہوںنے نظربندوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن واستحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔
اجلاس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم ، بلا جواز گرفتاریوں اور جائیدادوں کی ضبطی سے روکیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس
?️ 2 نومبر 2025جنگوں کا خاتمہ ایک ناممکن مشن بن چکا ہے: سربراہ ریڈ کراس
نومبر
نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن
مئی
خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ
?️ 24 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے
اپریل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا پی کے کے کے انحلال پر پہلا ردعمل
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے
مئی
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا
اکتوبر
امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ
ستمبر
پاکستان میں عزاداری کیسے منائی جاتی ہے؟
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: 200 ملین کی آبادی والے پاکستان کے عوام کے تمام
جولائی