سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں اقوام متحدہ کے دفتر کی بندش کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں یو این او کے دفتر کی موجودگی علاقے کے متنازعہ ہونے کا ایک واضح ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ منوج سنہا کی طرف سے اقوام متحدہ کے دفتر کو بند کرنے کا بیان دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں ہرگز دھول نہیں جھونک سکتا۔ نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر نے آج سرینگر میں ایک انٹریو میں علاقے میں حالات کی بہتری کا بے بنیاد دعو ی کرتے ہوئے کہا کہ اب یہاں اقوام متحدہ کی دفتر کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ میں ایک بنیادی رکاوٹ ہے ،بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوںکے مطابق حل کرنے کے لیے ماحول کو سازگار بنائے۔
مشہور خبریں۔
عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک
فروری
ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صنعا
جنوری
امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل
فروری
عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی
مارچ
یورپ کے لیے ٹرمپ کا خواب:عرب دنیا کے نمایاں اخبارات کی سرخیاں
نومبر
گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا
جولائی
امریکی کانگریس نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا
نومبر
کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
نومبر