?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ٹاڈا کی ایک عدالت نے 2020میں سرینگرجموں ہائی وے پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار تین کشمیریوں کو5برس بعد رہاکردیاہے۔حملے میں دوسی آرپی ایف اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے 5اکتوبر2020کوہائی وے پر ٹینگن، نوگام بائی پاس کے قریب حملے کے الزام میں تین کشمیریوں فیصل احمد گنائی، وسیم احمد گنائی، اور شاکر احمد ڈارکوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاتھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ٹاڈا، پوٹاکورٹ سرینگر منجیت رائے نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں کشمیریوں کو شواہد کی عدم موجودگی اور پولیس کی طرف سے کوئی سائنسی یا تکنیکی ثبوت اور سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہ کرنے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہاہے ، اس لیے تینوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی فوری رہائی کی ہدایت بھی کی۔
واضح رہے کہ یہ مقبوضہ کشمیرمیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت برسوں تک کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی اور گرفتاری کی واضح مثال ہے ۔ بھارتی قابض فورسز کی طرف سے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے الزمات کے تحت گرفتاری ایک معمول کی بات ہے۔


مشہور خبریں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد
جون
امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے خود ساختہ بحران کی وجہ ختم ہونے والی
اکتوبر
جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں کمی
?️ 30 نومبر 2025 جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں
نومبر
مغربی کنارے کے الحاق کیس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا دھوکہ بے نقاب
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں ٹرمپ نے عرب ممالک سے مغربی کنارے کا الحاق
اکتوبر
بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ
?️ 1 مارچ 2021ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
مارچ
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی
جون
امریکہ میں بین الاقوامی طلباء کے اندراج میں تیزی سے کمی آئی ہے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن مخالف پالیسیوں کے تحت غیر
نومبر