🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گھروں پر چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا مقصد کشمیری عوام میں خوف ودہشت پیداکرنا اور انہیں جاری تحریک آزادی سے وابستگی ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ آر آر سوائن کی طر ف سے گزشتہ منگل کو بھارتی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پولیس نے مقبوضہ علاقے میں جاری کریک ڈائون تیز کر دیا ہے۔
آر آر سوائن ہندوتوا آر ایس ایس سے اپنی وابستگی کیلئے مشہور ہیں اور انہیں انتہا پسند ہندو تنظیم کے ہندوتوا ایجنڈے کومقبوضہ علاقے میں زبردستی مسلط کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتارکئے جانے والوں میں حریت رہنما ئوںاور کارکنوں کے علاوہ بچے، نوجوان، خواتین اور معمر افراد شامل ہیں۔ ان لوگوں کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف مجاہدین یا مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیا جاتا ہے ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی ہے ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں جاری گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارت وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ۔حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل
🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا
اپریل
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری
ملتان کا ایک ائیرپورٹ بین الاقوامی ائیر پورٹ بن گیا
🗓️ 21 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں)پاکستان کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ
جولائی
وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے
جون
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی
اپریل
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
🗓️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ