?️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے ، اب اس نے لوگوں کو حریت تنظیموں سے اپنی وابستگی ختم نہ کرنے کی صورت میں لاﺅڈ سپیکروں کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس مقبوضہ علاقے میں لاو¿ڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ لوگ جموں و کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر سے دور رہیں۔مودی حکومت نے حال ہی میں ان دونون تنظیموں پرپابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی پولیس نے بازاروں اور عوامی مقامات پر اعلانات شروع کر دیے ہیں کہ ان تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پولیس نے ایک ڈولچی بھی ساتھ رکھا ہوا ہے جو پولیس کی طرف سے لاﺅڈ سپیکر پر باقاعدہ اعلان سے پہلے ڈول بجا کر لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس نے کئی علاقوں میں پوسٹربھی چسپاں کیے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ حریت تنظیموں سے کسی قسم کے روابط کی صورت میں انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
سیاسی ماہرین اور کشمیر پر نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ بھارتی پولیس بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے میدان صاف کر رہی ہے تاکہ انہیں جاری جدوجہد آزادی کے ساتھ وابستگی کی سزا دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے ہرگزپیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
مشہور خبریں۔
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
فیس بک کے نئے فیچرز کون سے ہیں؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 22 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےکچھ
جون
کیا ترک فوجیں شام سے نکلیں گی؟
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یہ 2009 کے آخر میں تھا جب سعودی عرب،
جنوری
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری
مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت ،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی صحافت تیزی سے کمی آئی ہے
?️ 17 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب بھارت قومی یوم صحافت منارہا ہے مودی
نومبر
حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں، چیف جسٹس
?️ 15 جون 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے
جون
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
جون
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر