?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قابض حکام کی جانب سے حریت رہنمائوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیے جانے، کشمیری ملازمین کو برطرف اور شہریوں کی املاک کو ضبط کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھاتی فوجی مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ شہریوں کو ہراساںاور تذلیل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ارشداقبال نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کر کے ان مظالم کوروکیں۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپناکردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے اجتماعی مقصد کے لئے پرعزم ہیں۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے
جولائی
ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی
نومبر
بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی اراکین سے مشاورت شروع
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے
جنوری
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم پارٹنر ہے: لاوروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ
جون
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر
سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و
اپریل
سیاسی شکست کا نیا باب؛ نیتن یاہو کی کابینہ تباہی کے دھانے پر
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت جو اپنی بقا کے لیے ہمیشہ کمزور اور غیر
جنوری
عمران خان کی اتنی مقبولیت نہیں دیکھی جتنی آج ہے:فیصل جاوید
?️ 26 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر
مارچ