?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے سرینگرکے ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات ایک خاتون فلائنگ آفیسر کی جانب سے عصمت دری، ہراساں کرنے اور پیچھا کرنے کی شکایت کے بعدبھارتی فضائیہ کے ایک افسر ونگ کمانڈر پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 376(2)کے تحت پولیس سٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ایف آئی آر کا تعلق اعلی عہدوں پر فائز افراد کی طرف سے کی جانے والی زیادتی سے متعلق ہے۔ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 31دسمبر 2023کو آفیسرز میس میں نئے سال کی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔
خاتون افسرنے جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، کہا کہ ونگ کمانڈر سہراوت نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور انہیں ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے تحفہ لینے کے بہانے زبردستی اپنے کمرے میں لے گیا اور بار بار التجا اور مزاحمت کے باوجود اس پر حملہ کیا۔
خاتون آفیسر کو واقعے کی رپورٹ کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بروقت طبی معائنے کا فقدان اور کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی اندرونی کمیٹی کی جانب سے جانبدارانہ سلوک شامل ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے جس میں اس کی ذاتی بات چیت اور سماجی تعلقات کی غیرضروری نگرانی بھی شامل ہے جس سے انہیں شدید نفسیاتی اور ذہنی پریشانی کا سامنا ہے۔
پولیس اسٹیشن بڈگام نے انسپکٹر درجہ کے ایک افسر کو حساس کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ونگ کمانڈر پی کے سہراوت کا معاملہ بھارت کی مسلح افواج میں جنسی ہراسانی کی ایک پریشان کن صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ بدقسمتی سے بھارتی افواج میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیاہے۔حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی، ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کا طبقاتی ڈھانچہ اور خاموشی کا کلچر اکثر متاثرین کو بولنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے مجرم اکثرسزا سے بچ جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قحط کے سرکاری اعلان پر امریکی سفیر برہم!
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیو میں امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے سوشل میڈیا پر
اگست
طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار
?️ 14 نومبر 2025 طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار امریکہ
نومبر
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن
مارچ
بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ
جون
فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے پر شیما کرمانی کو برطانوی ہائی کمیشن کے پروگرام سے باہر نکال دیا گیا
?️ 18 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اور پہلی خاتون کتھک ڈانسر، سماجی
نومبر
اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل
فروری
برطانیہ کی یوکرینی فوج کی خدمت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی