?️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ علاقے میں جبر واستبداد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں حریت کارکنوں، علمائے کرام اور صحافیوں سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی پارلیمانی انتخابات 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، فورسز اہلکار لوگوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور رائے کا اظہار کرنے پر صحافیوں، حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں کو تھانوں میں طلب کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کو انتخابات میں ہندوتوا بی جے پی اور اس کے کٹھ پتلیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال کو دنیا سے پوشیدہ رکھنے کیلئے عام شہریوں اور صحافیوں کے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یگر اکائو نٹس کو مسلسل سنسر کیا جا رہا ہے ۔ کشمیریوں کے موبائل فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں اور بھارتی ایجنسیاں ہر فرد کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہی ہیں۔
دریں اثنا سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد علاقے میں سنسرشپ ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے جسکا مقصد کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کے استعماری ہتھکنڈوں سے قوموں کے جذبہ حریت کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے ایرانی حملے میں ویزمین سینٹر کی وسیع پیمانے پر تباہی کا اعتراف کیا ہے
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ویزمان سائنسی اور تحقیقی مرکز کے ایک پروفیسر نے، جو
جون
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
دنیا کے38 ممالک میں اومیکرون وائرس پہنچ چکا ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کے روز کہا
دسمبر
مغربی کنارے اور یروشلم میں وسیع پیمانہ پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے میں
جولائی
غزہ میں صہیونی سازشیں ناکام
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں شریک
جنوری
پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
جولائی
21 جون سے پرائمری اسکول کھول دئے جائیں گے
?️ 19 جون 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت
جون
ہندوستان کے ویزا نہ دینے سے درجنوں افغان طلباء تعلیم سے محروم
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ویزا جاری
جون