?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے کسی نہ کسی بہانے کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک نیا معمول بن چکاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں مشتاق احمد نامی ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی تحریک کی قیادت کرنے والی کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو پہلے ہی ضبط کر لیا ہے۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے حکام نے پہلے ہی جماعت اسلامی سمیت آزادی پسند کشمیریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند لوگوں کی مزید سینکڑوں جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جن کو ضبط کیا جائے گا جو مودی حکومت کی جانب سے واضح سیاسی انتقام ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی محاصروں اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو مسلسل تباہ کر رہے ہیں اور آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کشمیریوں کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
رپورٹ میںافسوس کا اظہار کیا گیا کہ جائیدادوں کی مسماری اور غیر قانونی قبضے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی منظم آبادکاری کی استعماری مہم کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت آزادی کی خاطر کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر ظالمانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو آزادی کی جدوجہد سے روک نہیں سکتی اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوںکے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ایک نیا مزاحمتی گروپ منظر عام پر
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک نئے
مئی
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج
مارچ
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست
صحافیوں کے تل ابیب جانے پر اہل مغرب کا غصہ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: آٹھ مغربی صحافیوں کا ایک گروپ اس ہفتے اسرائیلی وزیر
نومبر
جج کی رخصت: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوگی
?️ 11 جون 2025اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے رخصت
جون
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی شروع
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
نومبر
صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان
فروری