?️
لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطہ لداخ میں مقامی رہنماؤں نے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی ہے جس میں لداخ کے شعبہ سیاحت میں باہر کے لوگوں کی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قرارداد ” لداخ ٹورسٹ ٹریڈ الائنس” نے پیش کی اور سماجی و مذہبی تنظیموں، سول سوسائٹی گروپس، سیاسی رہنماؤں اور ٹریڈ یونینوں سمیت تمام لوگوں نے اس کی حمایت کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی مداخلت اور کنٹرول کو روکا جائے۔
قرارداد سے سیاحت سے چلنے والی معیشت میں غیر مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے مقامی لوگوں میں پائی جانے والی گہری تشویش کی عکاسی ہوتی ہے۔کمیونٹی رہنماں کا کہنا ہے کہ سیاحت مقامی آبادی کے ایک بڑے حصے کا ذریعہ معاش ہے اور بیرونی مداخلت سے مقامی کاروبار کو نقصان پہنچے گااور خطے کا سماجی و اقتصادی تانہ بانہ متاثرہوگا۔
لداخ ٹورسٹ ٹریڈ الائنس کے ایک رکن نے بتایاکہ یہ قرارداد تنہائی پسندی نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت ہماری ثقافت، روایات اور ماحول سے پوری طرح جڑی ہوئی ہے۔ بیرونی افراد کو اس صنعت پر غلبہ حاصل کرنے کی اجازت دینے سے نہ صرف مقامی معیشت کو خطرہ ہے بلکہ اس اعتماد کو بھی نقصان پہنچے گا جو دنیا ہم پر کرتی ہے۔قرارداد کے مطابق ہوٹلوں، کیمپ سائٹس اور ٹریول ایجنسیوں سمیت سیاحت سے متعلقہ منصوبوں میں بیرونی سرمائے کی آمد غیر منصفانہ مسابقت پیدا کر رہی ہے، زمین کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اپنے ہی وطن میں اپنا مستقبل بنانے کی مقامی نوجوانوں کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سیاحت کے فوائد لداخ کے لوگوں کے پاس رہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کی شام اور ترکی سے امیدیں
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک
جون
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر
مئی
ٹرمپ یمن میں ناکام، جنگ بندی کی امید؛تجزیہ کاروں کا دعویٰ
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ یمن میں انصار اللہ
اپریل
سلامتی کونسل کو کس نے یرغمال بنا رکھا ہے؟ روس کیا کہتا ہے؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے
جنوری
روسی چینی فوجی اتحاد بہت خطرناک ہے: امریکی جنرل
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی مسلح فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک
اپریل
نیویارک کے خونی دن؛ ایک دن میں 3 ہلاک، 21 زخمی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ کے شہرنیویارک میں پیر سے منگل کی صبح تک
جولائی
غزہ جنگ کی صورتحال
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد
دسمبر
ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل
?️ 27 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ
دسمبر